نئی دہلی،23مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)انگلینڈ کے مانچسٹر میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں کسی ہندوستانی کے مارے جانے کی اب تک کوئی خبر نہیں ہے۔ہندوستانی حکومت وہاں ہوئے دہشت گردانہ واقعہ کے بعد ہی نظر حالات پر نظر رکھ رہی ہے۔وزیر خارجہ سشما سوراج نے ٹویٹ پر یہ معلومات دیتے ہوئے کہا کہ مانچسٹر میں کسی ہندوستانی کے مارے جانے کی خبر نہیں ہے، ہم حالات پر مسلسل نظر بنائے ہوئے ہیں۔بتاتے چلیں کہ امریکی پاپ گلوکارہ اریاناگرانڈے کے پروگرام کے دوران دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعدادبڑھ کر22 ہو گئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں کئی بچے بھی شامل ہیں، حملے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد59 بتائی جا رہی ہے۔